جنگ کے بعد دنیا نے ہماری حقیقی طاقت کو پہچان لیا،ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاکہناہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد دنیا نے اب ایران کی حقیقی طاقت کو پہچان لیا ہے۔
روسی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے خلاف جنگ کے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مستحکم، مضبوط اور طاقتور نظام ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ روس نے ایران کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
ٹیلیگرام پر جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی نے روس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست اس لیے کی کیونکہ امریکا اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کر سکا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ خود رابطہ کر سکتا ہے۔
