عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں:علیمہ خان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جانے والی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ وہ آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کریں گی کیونکہ کیمروں کے سامنے چند پلانٹڈ افراد کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

میڈیا ٹاک کے دوران سوالات پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور گالم گلوچ بھی دیکھنے میں آئی۔ علیمہ خان نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کارکنوں کو اشتعال دلانے کا کوئی موقع ملے کیونکہ اس سے مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ ان کے مطابق دو سال سے میڈیا کوریج کر رہا ہے مگر ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی، اب ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جیل میں جلدی جلدی کی جارہی ہے، اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی علم ہے کہ اس مقدمے میں سزا سنائی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!