اداکارہ ریچا کی والدہ علی فضل کو علی ظفر کیوں سمجھ بیٹھیں؟

معروف بھارتی اداکارہ ریچا چڈا نے انکشاف کیا ہے کہ جب انھوں ںے پہلی مرتبہ والدہ کو اداکار علی فضل سے شادی کا بتایا تو والدہ کو لگا کہ میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کی بات کر رہی ہوں، اداکارہ نے یہ انکشاف شادی کے ایک سال بعد کیا ہے، ریچا چڈا نے اکتوبر 2022 میں بالی ووڈ کے مسلمان اداکار علی فضل سے شادی کی تھی اور اس وقت زیادہ تر بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور انڈین صحافی بھی یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ اداکارہ پاکستانی گلوکار سے شادی کرنے جا رہی ہیں، اسی طرح اداکارہ کی والدہ بھی یہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کی بیٹی پاکستانی گلوکار علی ظفر سے شادی کی خواہاں ہیں جوکہ شادی شدہ اور دو بچوں کے والد بھی ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران مسلمان اداکار سے تعلقات استوار کرنے اور شادی پر کھل کر بات کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر پر بھی گفتگو کی، اداکارہ نے بتایا کہ وہ سکھ پنجابی خاندان سے ہیں اور ان کی پرورش بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہی ہوئی، جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو رشتے دار آنٹیاں ہر وقت آکر ان سے پوچھتی تھیں کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں، اس پر تنگ آکر انہوں نے اپنی پنجابی کمیونٹی سے باہر تعلقات استوار کیے، علی فضل کے ساتھ ان کی ملاقات کامیڈی فلم ’فقرے‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی اور وہیں ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے جو بعد میں محبت اور پھر رشتے میں تبدیل ہوگئے، ریچا چڈا نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ علی ظفر تو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں، وہ پہلے سے ہی شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے، مشکل ہوگی، پھر والدہ کو سمجھایا کہ ان کے ہونے والے شوہر وہ والے ظفر نہیں ہیں بلکہ یہاں کے علی فضل ہیں، اداکارہ کی والدہ سے قبل بھارت کے سوشل میڈیا صارفین اور یہاں تک کہ انڈین صحافی بھی غلطی سے یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ریچا چڈا پاکستانی گلوکار علی ظفر سے شادی کرنے جا رہی ہیں، غلطی سے اپنا نام پاکستانی گلوکار علی ظفر سے جوڑے جانے پر ریچا چڈا نے شادی سے قبل سوشل میڈیا پر وضاحت بھی کی تھی کہ ان کی شادی پاکستانی اداکار سے نہیں ہونے جا رہی۔
