اداکارہ علیزے شاہ اچانک بڑی عمر کی کیوں لگنے لگیں؟

پلاسٹک سرجری کو اسی لیے حساس قرار دیا جاتا ہے جوکہ دلکشی بڑھانے کے ساتھ الٹے اثرات بھی مرتب کر سکتی ہے، شاید علیزے شاہ کو کچھ اسی قسم کے تجربے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکارہ علیزے شاہ نے جب سے سرجری کروائی ہے وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگنے لگی ہیں، حال ہی میں خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کے مسائل سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔

شوبز انڈسٹری میں فیشل سرجری کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے میزبان نے نازش سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی سرجری کروائی ہے؟ جس پر اداکارہ نے اپنی نین نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قدرتی طور پر ہی اتنی پیاری اور خوبصورت ہیں کہ انہیں کسی سرجری کی ضرورت نہیں۔

ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کی سرجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد علیزے شاہ کی معصومیت ختم ہو گئی ہے اور اب وہ وقت سے پہلے ہی پکی عمر کی بہت مختلف اور پختہ نظر آنے لگی ہیں۔علیزے شاہ نے حال ہی میں کئی کلو وزن کم کر کے بھی دیکھنے والوں کو حیران کر دیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرجری کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں بہت کم عرصے اور چھوٹی سی عمر ہی میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو اُن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی ہے، مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے ڈراما ‘عشق تماشا’ میں پلوشہ کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے ‘عہدِ وفا’ اور ‘میرا دل میرا دشمن’ جیسے مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری جبکہ حال ہی میں وہ رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘تانا

وزیر دفاع نے معیشت کو ملک کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

بانا’ میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

Back to top button