مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد قطعی جارحیت نہیں، یہ معاہدہ تینوں ملکوں کے درمیان خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی توسیع ہے، پاکستان سعودی عرب کے درمیان گزشتہ برس بھی دفاعی معاہدہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان، سعودی عرب، ترکیے دفاعی معاہدہ پہلے سے موجود تعاون کا تسلسل ہے، پاکستان اور ترکیے کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون موجود ہے۔

شہبازشریف نے حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستان کے عوام اور افواج کےلیے اہم فریضہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے سہہ ملکی دفاعی معاہدے کو تاریخی قرار دیا،  اجلاس میں شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا ہے، آزاد کشمیر کے عوام کا ووٹ نواز شریف پر  اظہار اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے اعتماد کے اظہار ہر مشکور ہیں، بعض عناصر نے آزاد کشمیر کے حالات جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی، مسائل کا حل بات چیت کےذریعے نکالا جاتا ہے۔

 

 

Back to top button