ملک بھر میں موبائل ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک میں موبائل ویکسین مہم شروع کرنے کا اعلان کیا، این سی او سی اجلاس کے بعد کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر اجتماعی طور پر دیکھا جائے تو ظاہر ہوتا ہے کہ وہ علاقے یا شہر جہاں ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔
وفاقی وزیرکے مطابق شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ این سی او سی ویکسین مہم کو تیز کرنے کے لیے موبائل ویکسین کا آغاز کر رہی ہے، جس کے ذریعے 55 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو ویکسین لگائیں گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس مہم کا آغاز آج (یکم فروری) سے ہورہا ہے اور یہ دو ہفتے تک جاری رہے گی، اس دوران ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور یہ ایک بڑا ہدف ہے، اسد عمر نے کہا کہ وہ افراد جو ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہیں، یہ ٹیمز ان کو بھی دوسری خوراک لگائیں گی۔
تاحیات نااہلی بارے سپریم کورٹ بار کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ افراد جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے، جلد از جلد ویکسین لگوائیں، اور جو افراد مکمل ویکسی نیشن کروا چکے وہ بوسٹر شاٹ لازمی لگوائیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کے آغاز کو ایک سال ہوچکا ہے اور دو سال قبل شروع ہونے والی اس بیماری سے جان چھڑوانے کا سب سے آسان طریقہ ویکسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ ویکسین بیماری کے پھیلاؤ بچا رہی ہیں، اور موجودہ حالات کے مطابق ہم ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ افراد جو مکمل ویکسی نیشن کرواچکے بوسٹر شارٹ لازمی لگوائیں۔فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ بوسٹر شارٹ لگوانا اس لیے بھی لازمی ہے کہ بعض اوقات ویکسی نیشن کے باوجود قوت مدافعت مضبوط نہیں ہو پاتی لہذا موجودہ وائرس سے لڑنے کے لیے یہ اضافی خوراک لگوانا بھی لازمی ہے۔
