امیر ترین انڈین مکیش امبانی کے لیے ایک اور اعزاز

بھارت کے امیر ترین افراد میں سے ایک ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ایشیا کی امیرترین شخصیت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے، یہ اعزاز اس سے قبل ’’گوتم اڈانی‘‘ کے پاس تھا، جو اب اس فہرست میں 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار کے مطابق مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالر ہو چکی ہے جبکہ گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 98.7 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ ارب پتی شخصیات کی دولت پر نظر رکھنے والے بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ ایک روز میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں مجموعی مالیت 2.96 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں 6.79 فیصد اور سال 2022 میں 16.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔

یوتھیوں نے خانہ خدا میں بدتہذیبی کی نئی تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک پہلے نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 195 بلین ڈالرز کے قریب ہے، 185 بلین ڈالرز کے ساتھ جیف بیزوز دوسرے، 132 بلین ڈالرز کے ساتھ بل گیٹس تیسرے نمبر، برنارڈ آرناولٹ 110 بلین ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹویٹر کو خریدنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔

Back to top button