کیا مہوش حیات بھی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا حصہ ہیں؟

ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کے لاس اینجلس میں پریمیئر کے موقع پر معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ ثمینہ احمد کی شرکت نے ان دونوں کے ویب سیریز کا حصہ ہونے کے امکانات کو روشن کر دیا ہے، پریمیئر میں ویب سیریز کی مرکزی اداکارہ پاکستانی نژاد ایمان ولانی سمیت پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے بھی شرکت کی۔ پریمیئر میں ’مس مارول‘ کو دوسری کاسٹ اور دیگر تین ہدایت کاروں نے بھی شرکت کی جبکہ اس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شرکت نے مداحوں کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا۔
حمزہ کے حلف کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ، 6:30 سنایا جائیگا
ان اداکاراؤں کے حوالے سے کئی ماہ سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ دونوں ’مس مارول‘ کا حصہ ہوں گی، لیکن اس حوالے سے مارول سٹوڈیو نے تصدیق نہیں کی کہ مہوش حیات اور ثمینہ احمد ویب سیریز کا حصہ ہیں، مس مارول‘ کو دنیا بھر میں 8 جون کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ڈزنی پلس‘ پر ریلیز کیا جائے گا، لیکن پاکستان میں کوئی اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔
اس ویب سیریز کے ہدایت کاروں میں شامل شرمین عبید چنائے نے مئی کے آغاز میں بتایا تھا کہ مارول سٹوڈیوز ‘مس مارول’ کا پاکستان میں سینماؤں کے لیے 6 قسطوں کا ایک سینما فارمیٹ ورژن بنایا گیا ہے، جسے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی اور دوسری قسط 16 جون، تیسری اور چوتھی قسط 30 جون کو، پانچویں اور چھٹی قسط 14 جولائی کو ریلیز ہوں گی۔
مس مارول‘ ویب سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالا خان‘ نامی 16 سالہ سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جوکہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہے اور جرسی سٹی میں رہتی ہے۔ کمالا ایک پرجوش فنکار، ایک شوقین گیمر، اور فکشن کی دلدادہ ہے، وہ اوینجرز اور خاص طور پر کیپٹن مارول کی ایک بہت بڑی مداح ہے لیکن سپر پاورز حاصل کرنے سے قبل کمالا خان نے ہمیشہ اپنا مقام پانے کیلئے جدوجہد کی جو بالآخر کامیاب ہو گئی۔
