فتنۃ الخوارج کاعوام مخالف پروپیگنڈابرداشت نہیں کیاجائیگا،فیلڈمارشل

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈابرداشت نہیں کیاجائےگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہاں کے عوام محب وطن، باصلاحیت اور پرعزم ہیں، بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، صوبے کے عوام بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام صوبے کے بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، نوجوان ترقی اور دیرپا استحکام کے لیےاپناکردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا تھا کہ میں بھارت کی عسکری قیادت کو نصیحت اور واضح طور پر خبردار کرتا ہوں کہ جوہری ماحول میں جنگ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مطالبہ کیا تھا کہ نئی دہلی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق بنیادی مسائل حل کرے، ہم آپ کی دھمکیوں سے نہ تو خوفزدہ ہوں گے اور نہ ہی دباؤ میں آئیں گے، اور کسی بھی معمولی اشتعال انگیزی کا بلا کسی تردد فیصلہ کن جواب دیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ’کسی بھی ممکنہ کشیدگی کا بوجھ، جو پورے خطے اور اس سے آگے تباہ کن نتائج لا سکتا ہے، مکمل طور پر بھارت کے سر ہوگا‘۔

 

Back to top button