ہمیں ایک ہارڈ سٹیٹ بننا ہوگا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ہمیں ایک ہارڈ سٹیٹ بننا ہوگا، انتہاپسند جماعت جو لوگوں کو مارے یا املاک کو نقصان پہنچائے یہ قابل قبول نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پر پابندی لگنے جارہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہےہیں،یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کےلیے تیار کرتا رہا ہے،یہ سب کو معلوم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلےگی، کسی وقت کی ضرورت یا کسی اور جائز یا ناجائز ضرورت کےمطابق نہیں چلےگی۔
ٹی ایل پی کے فنانسرز پر دہشت گردی کے مقدمات ہوں گے : عظمیٰ بخاری
خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں ایک ہارڈ سٹیٹ بننا ہوگا،اس قسم کی مذہبی انتہاپسند جماعت جو لوگوں کو مارےیا املاک کونقصان پہنچائے یہ قابل قبول نہیں۔
