شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی کی شادی کے چرچے

پاکستانی ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی کی شادی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، اس موقع پر اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنی ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا جاذبِ نظر شرارہ زیب تن کر رکھا ہے، تصاویر میں جویریہ عباسی سمیت خاندان اور دوست احباب بھی موجود ہیں تاہم شمعون عباسی موجود نہیں ہیں۔
عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات امریکی ریاست شکاگو میں ہو رہی ہیں، ان کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے جو جلد شادی کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ جویریہ عباسی شمعون کی دوسری اہلیہ ہیں ان کے درمیان میں 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔اداکارہ عنزیلہ عباسی کی ڈھولکی کی تقریب امریکی ریاست شکاگو میں قریبی اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی موجودگی میں دھوم دھام سے ہوئی۔
انہوں نے ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جبکہ جویریہ عباسی نے نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، عنزیلہ عباسی کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے، انہوں نے اپنی ڈھولکی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اداکارہ عنزیلہ کی سہیلیوں اور قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو خوشی کے اس موقع پر دلہن کا منہ میٹھا کراتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا شائقین کی بڑی تعداد تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔
ڈھولکی کی تقریب کے دوران جہاں اداکارہ عنزیلہ اپنے سیاح لہنگے میں خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں تو اسی طرح اداکارہ جویریہ بھی نیلے اور مرون رنگ کے سوٹ میں خوش و خرم نظر آ رہی ہیں۔عنزیلہ کی ڈھولکی کی تقریب کے دوران سٹیج کو مختلف رنگوں اور سندھی ثقافت سے ماخوز چھتریوں کے ساتھ سجایا گیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے جہاں تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا، اسی طرح سٹیج کی تیاری، پھولوں کے انتخاب اور رنگوں کے امتزاج کو بھی کافی سراہا گیا۔اداکارہ عنزیلہ کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے جس میں وہ اپنی دوستوں اور سہیلیوں کے ساتھ سیڑھیوں میں قطار بنائے کھڑی ہیں۔
