منی آرڈر کا ڈیجیٹل سسٹم شروع کرنے کی منظوری

ملک بھر کے جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاک خانوں میں منی آرڈرکا پرانا طریقہ ختم کرکے نیا منی آرڈر ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔حکومت نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا مطالبہ منظور کرتے ہوئے منی آرڈرکا مینوئل نظام مکمل ختم کرکے ڈیجیٹل نظام شروع کیا۔جس پر رواں ماہ عملدرآمد شروع کردیاجائیگا۔

ذرائع  کےمطابق  ڈاکخانوں کا منی آرڈر نظام مکمل طور پر خفیہ ہے کون کس کو رقم بھیجتا ہے، یہ کسی کو علم نہیں ہوتا جبکہ نئے ڈیجیٹل نظام سے تمام منی آرڈر سٹیٹ بنک سمیت تمام ضروری اداروں سے انٹر لنک ہوجائیں گے۔

منی آرڈر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ ہوگا، اس مقصد کے لئے ڈاک خانوں میں کمپیوٹرائزڈ اور

پی آئی اے نے 1ارب کا ہوٹل سندھ حکومت کو بلامعاوضہ دیدیا

بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔

Back to top button