پی آئی اے نے 1ارب کا ہوٹل سندھ حکومت کو بلامعاوضہ دیدیا

 خسارے کاشکار پی آئی اے نے 1ارب کا ہوٹل سندھ حکومت کو بلامعاوضہ ہی دیدیا۔لاڑکانہ میں 1ارب 15کروڑ مالیت کا ہوٹل حکومت سندھ کے حوالے کرنے میں ایئر لائن کے ورکس ڈیپارٹمنٹ نے بے قاعدگیاں کیں۔نشاندہی پر آڈیٹرجنرل نے تعمیراتی قیمت کا تخمینہ مبینہ طورپر 60.754ملین لگایا۔

سٹیٹ بینک کے تخمینہ کار نے دسمبر 2020میں ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو 1ارب 15کروڑ بتائی تھی ۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسر کی زبانی ہدالت پر ہوٹل کا قبضہ سندھ حکومت کو دیدیا۔تصدیق کی گئی کہ ہوٹل بغیرکسی معاوضے کے سندھ حکومت کے حوالےکیاگیا۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے آڈیٹرز کو جواب دیا گیا ہے کہ پی آئی اے پراپرٹی کی قانونی مالک ہے اوراس کے پاس

گنج ہائے گراں مایہ!

تمام متعلقہ جائیداد کے کاغذات ہیں، ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعے کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔

Back to top button