’’اداکارہ ریکھا نے 2014 کے بعد فلموں سے توبہ کیوں کرلی؟

معروف بھارتی ادکارہ ریکھا نے انکشاف کیا ہے کہ میں فلمیں بنائوں یا نہ بنائوں لیکن یہ میرا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتیں، میرے پاس اپنی یادیں ہیں جن سے پیار کرتی ہوں، صیح وقت پر صیح پروجیکٹ مل جائے گا۔

اداکارہ نے ایک عرب میگزین کو انٹرویو دیا جس کے سر ورق پر اداکارہ ریکھا کی تصویر نے انٹر نیٹ پر مداحوں کے دل جیت لیے، اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی شخصیت میری اپنی ہے لیکن میری فلمی شخصیت دیکھنے والوں کی نظر میں ہے۔ اس لیے میں انتخاب کرتی ہوںکہ کہاں مجھے ہونا چاہئے اور کہاں نہیں ہونا چاہئے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنی پسند کے انتخاب کا حق حاصل ہے، عیش و عشرت کے بجائے سادگی پسند ہوں۔

ریکھا سے پوچھا گیا کہ جب آپ کسی سے یا کسی چیز سے بہت گہری محبت کرتے ہیں تو کیا محبت ختم ہو جاتی ہے؟’ تو ریکھا نے جواب دیا، “نہیں۔ ایک بار جب رشتہ قائم ہو جاتا ہے تو یہ ہمیشہ کے لیے ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ہم زیادہ چاہتے ہیں اور کبھی کبھی یہ کافی ہوتا ہے۔ یہ میرے فن پر لاگو ہوتا ہے۔ یقینی طور پر میں اداکاری کے لیے پیدا ہوئی ہوں لیکن اداکاری سیکھنے کے لیے میں نے سخت محنت کی ہے۔

اپنی خوبصورتی کو مثبت چیزوں میں تلاش کرنا چاہئے منفی نہیں، مثبت سوچ کے ساتھ میں ہر روز ایک نیا جذبہ محسوس کرتی ہوں اور میں ان لوگوں پر بھروسہ کرتی ہوں جو میری طرح پرعزم ہیں۔

اداکارہ ریکھا حال ہی میں ٹی وی شو ’گُم ہے کسی کے پیار میں‘ کے پرومو میں چھوٹی اسکرین پر نظر آئی تھیں اور مداح اب بھی اس انتظار میں ہیں کہ ریکھا کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان کریں گی۔

ریکھا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر تیلگو فلموں انٹی گٹو (1958) اور رنگولا رتنم (1966) سے کیا جبکہ مرکزی کردار کے طور پر ان کی پہلی فلم آپریشن جیک پاٹ نالی(1969(C.I.D 999 تھی۔ ریکھا نے ساون بھادون (1970) سے ہندی میں قدم رکھا، ان کی آخری مکمل فلم سپر نانی تھی، ریکھا آخری بار 2014 میں فلم ’’سپر نانی‘‘ میں سینما سکرین پر آئی تھیں۔

Back to top button