خواجہ آصف کاپہلگام واقعہ کی تحقیقات یورپی ممالک سے کرانےکامشورہ

وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ بھارت پہلگام  واقعے کی تحقیقات یورپی ممالک سے کروائے،ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

خواجہ آصف کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم  شہباز شریف نے آفر کی ہے  کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ انٹر نیشنل کمیونٹی پہلگام واقعے کی  تحقیقات کرے،  بھارتی وزیر  اعظم نریندر مودی جو کہہ رہا ہے اس کی کریڈیبلٹی  کو  چیک کر یں جبکہ وزیر اعظم  کی تقریر جامع تھی۔وزیر اعظم  نے تمام تر چیزیں اپنی تقریر میں ایڈریس کی ہیں۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف  نے  بھی تحقیقات کرانے کی بات کی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحقیقات میں یورپی ممالک  اور پڑوسی ممالک کے لوگ شامل کر لیں جبکہ سلامتی کونسل کے ممبر  ممالک کو اس  کے حل کے لیے دعوت دی جا سکتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چین کا اس معاملے میں کرادر بہت اہم ہے، چین دونوں ممالک کا ہمسایہ ہے ، کشمیر کے ایک حصے پر  بھارت نے  قبضہ کیا ہوا ہے ، کشمیر کا  مسئلہ  برطانیہ  کا دیا گیا ورثہ ہے ، انہیں بھی  دعوت  دی جا سکتی ہے کہ یہ فراڈ ہو رہا ہے ۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے جو کیا اس کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں ہے ، ہم تو خیر دشمن ہیں لیکن بھارت کی عوام ہی مودی پر اعتبار کرنے کا تیار نہیں ہے۔

Back to top button