آرمی چیف کا جہلم فیلڈ رینج کا دورہ، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے جہلم سالٹ فیلڈ رینج کا دورہ کیا جہاں انھوں نے جوانوں سے خطاب میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جہلم میں ٹلہ فیلڈ رینج کا دورہ کیا ، ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کور کمانڈر منگلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے براہ راست فائر اور جدید تکنیک وی ٹی فور کی مشقوں کامشاہدہ کیا، لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گن شوٹ اور اسکوٹ صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے عملے کی جنگی مہارت پر تعریف کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان دشمنوں کے
خان کو اپنے ہی دغا دے گئے
مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
