آرمی چیف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کا اعلان

 

 

 

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیالکوٹ سیکٹر، نارووال، شکرگڑھ اور کرتاپور میں سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات،بشمول دربار صاحب کرتاپور کو اصل حالت میں ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کا اعلان کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کے دورےکا مقصد سیلاب کی صورت حال،ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ آرمی چیف کو سیلاب کی موجودہ صورت حال اور بارشوں کے آئندہ سلسلے کےلیے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقے کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات کی اور کہاکہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے،پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑےگا۔ان کا کہنا تھاکہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالات میں بحال میں بحال کیا جائےگا،دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بروقت اور فعال اقدامات پر فوجی جوانوں اور سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے،پیشہ ورانہ تیاری اور قوم کی خدمت کے عزم کو سراہا۔

 

Back to top button