ملک کو انتشار سے محفوظ رکھنےکیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ ملک کو انتشار سے محفوظ رکھنے اور امن و استحکام کے لئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر معاشی و سیاسی استحکام کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں،عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے، وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم قوم سے میں آئندہ پانچ سال کا معاشی منصوبہ قوم کے سامنے پیش کریں گے۔
عطا تارڑ کاکہنا تھاکہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے،خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہئے۔ایک سیاسی جماعت اور اس کے لیڈر نے ملکی سالمیت پر حملے کئے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ایماءاور منشا پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا تھا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہنا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔9مئی کے حملے یا آئی ایم ایف کو خط کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا۔ملک کو نقصان پہنچانے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔جنرل (ر) فیض حمید سے تحقیقات کے بعد مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا،لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا۔فوج کا دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے۔
مہنگے بجلی کے بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں،نوازشریف
عطا تارڑ نے کہا کہ فوج میں نہ صرف احتساب ہوتا ہے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا ہے،انتشاری ٹولے کا احتساب ضروری ہے۔
