مہنگے بجلی کے بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں،نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کاکہنا ہے کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے اجلاس کی صدارت کی ۔وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں عوام کو مہنگائی خاص طورپر بجلی کے مہنگے بلوں میں ریلیف دینے پر تفصیلی غور کیاگیا۔

صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کااجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کے لئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے۔ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔

 سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

قومی معاشی پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پارٹی صدر محمد نواز شریف کو بریف کریں گے۔

ملک کو انتشار سے محفوظ رکھنےکیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں،عطا تارڑ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے۔200یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو تین ماہ کے لئے ریلیف دیا ہے،ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی کرکے 86 فی صد عوام کو ریلیف دیاگیا۔

Back to top button