عوامی نیشنل پارٹی کےصدر ایمل ولی نےپاکستان تحریک انصاف پرپابندی کی حمایت کردی

عوامی نیشنل پارٹی کےصدر ایمل ولی نےپاکستان تحریک انصاف پرپابندی کی حمایت کردی۔

چارسدہ میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے ایمل ولی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتےہیں،پی ٹی آئی غیرجمہوری رویہ رکھتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ 9 مئی اور 24 نومبر کےواقعات پابندی کا بہترین جوازہیں۔

ایمل ولی کاکہنا تھاکہ گورنرراج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سےصرف انا اورضد پوری ہو جائے گی۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم اسٹیک ہولڈرکےساتھ مشاورت کےبعدگورنرراج کافیصلہ کریں گے۔

پریس کانفرنس سےخطاب میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ اس وقت صوبے میں آگ لگی ہےلیکن صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانےگئی۔

 

خیبرپختونخوا سےآنے والے جتھے نے اسلام آباد میں تباہی پھیلائی ،وزیر اعظم

انہوں نےکہا کہ امن وامان اورصوبائی حکومت متعلق تمام سیاسی پارٹیوں سےمشاورت کررہےہیں،صوبائی حکومت بانی کوچھڑوانے کیلئے اسلام آباد پرچڑھائی کررہی ہے،احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر نہیں پکڑا گیا اور پنجاب سےکوئی نہیں نکلا۔

انہوں نےاعلان کیا کہ 5 دسمبر کو آل پارٹیزکانفرنس کرنے جارہےہیں،صوبے کودہشت گردوں کے حوالےکیاگیا، امن وامان سےمتعلق وفاقی حکومت سےبھی بات کریں گے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدسےامن قائم ہوگا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روزبلوچستان اسمبلی نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانےسےمتعلق قرارداد منظور کی تھی جبکہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ سابق وفاقی وزیروسینیٹر فیصل واوڈا بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنےوالی ہے۔

Back to top button