پاکستان اورچین کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان سےانگیجمنٹ سےمتعلق کوئی ایجنڈا نہیں ، دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان اورچین کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان سےانگیجمنٹ سےمتعلق کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
اسلام آبادمیں ہفتہ وارپریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نےکہا کہ افغانستان میں ہمارے سفارتکاروں کا کام افغان حکومت سےرابطے میں رہنا ہے، افغانستان میں پاکستانی ناظم الامورکی افغان وزیر دفاع سے ملاقات کے امور میڈیا سےشیئر نہیں کریں گے۔
ایک سوال کےجواب میں ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا حکومت پاکستان اورٹی ٹی پی کےدرمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان اورچین کا ٹی ٹی پی سےانگیجمنٹ سےمتعلق کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ بیلاروس کےصدرنےوزیر اعظم کی دعوت پردورہ کیا، پاکستان اور بیلاروس کےدرمیان متعدد جامعہ معاہدے کیےگئے۔
بشریٰ بی بی عمران خان کی زندگی کےلیے خطرہ ہیں : فیصل واؤڈا
انہوں نےکہاکہ دورے میں آنےوالےوقت کےلیےجامع تعاون کےروڈ میپ پر بھی دستخط ہوئےجبکہ دورےکی سائیڈ لائنز پر ایک بزنس فورم بھی منعقد ہواجس میں پاکستان اور بیلا روس کےتاجروں نےشرکت کی۔
ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ یو اےای کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی، پاکستانی شہریوں پر یو اے ای نے ویزےکی پابندی عائد نہیں کی۔
ایک اور سوال کےجواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان یقین رکھتا ہےکہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کررہا ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی کے لیےتمام ممالک شریک ہوں گے۔