علی امین نے بشریٰ بی بی کو گرفتاری سے بچاکر پختونوں کی عزت بڑھائی، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین نےسابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوگرفتاری سے بچاکرپختونوں کی عزت بڑھائی۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کاکہنا تھاکہ حکومت حقائق کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی ہےجو سچ سامنےلارہےہیں انھیں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نےدعویٰ کیا کہ حکومت کا بیان ہےکہ ایک گولی بھی نہیں چلی لیکن ثبوت اور ویڈیو موجود ہےکہ کتنی گولیاں ماری گئیں۔

شیخ وقاص اکرم نےالزام عائد کیاکہ حکومت نے پولی کلینک پر دباؤ ڈالا اورلسٹیں کو غائب کیا، 12 لوگ موقع پر ہی شہید ہوئے،لواحقین کونعش نہیں دی گئی، ہمارے بہت سےلوگ جو لاپتا ہیں، وہ ان کےپاس ہیں، زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، اعداد وشمارجمع کیےجارہےہیں،میڈیا سے شیئر کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری لیگل ٹیمیں کام کر رہی ہیںاور گرفتار کارکنوں کی مدد کی جائے گی، یہ دہشت گرد نہیں تھے،پرامن احتجاج کےلیےآئےتھے۔

 

عوامی نیشنل پارٹی کےصدر ایمل ولی نےپاکستان تحریک انصاف پرپابندی کی حمایت کردی

انہوں نےکہا کہ کےپی کی سیکڑوں گاڑیاں اسلام آباد میں ہیں، پنجاب میں ہر ایم این ایز کےگھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی،ایف آئی آرز، وزیراعظم ،وزیر داخلہ اور وزیراطلاعات کےخلاف کریں گے۔

شیخ وقاص کاکہنا تھاکہ علی امین نے بشریٰ بی بی کو گرفتاری سےبچاکر پختونوں کی عزت بڑھائی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھاکہ بلوچستان اسمبلی میں قرارداد آئی کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگادیں، ہم کے پی اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر پابندی کی قراردادلائیں گے۔

خیال رہےکہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سےخالی کرایا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اوربشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں تھیں اور کارکن بھی بھاگ نکلےتھے۔ پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کوگرفتارکیا تھا۔

علی امین اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سےفرارکےبعدمانسہرہ چلے گئےتھے۔

Back to top button