پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم

وزیردفاع وہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن اوریورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نےپی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پرعائد پابندی ختم کدی ہے۔

خواجہ آصف نےکہاکہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سےممکن ہوئی۔

خواجہ آصف نےکہا کہ یہ کامیابی بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کےمعیارات کےمطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانےسے ممکن ہوئی۔

پاکستان اورچین کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان سےانگیجمنٹ سےمتعلق کوئی ایجنڈا نہیں ، دفتر خارجہ

 

وزیر دفاع وہوابازی نے کہا کہ پی آئی اے پرپابندی کےخاتمہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بہت محنت کی۔

ان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے،پابندی ہٹنے سےپی آئی اے کی نجکاری کےعمل میں فائدہ ہوگا۔

خواجہ آصف نےکہا کہ پی آئی اے اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی ہے دہانےپرآگئی تھی، پی آئی اےکا آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہےبرطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی پابندی ہٹ جائےگی۔

واضح رہےکہ یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کےجعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30 جون 2020 کو پی آئی اےکی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کیا تھا تاہم حکومتی کاوشوں سےپابندی کو عارضی معطل کرتےہوئے پی آئی اے کو  3 جولائی 2020 تک پروازیں چلانےکی اجازت دی گئی تھی۔

Back to top button