عائشہ عمرکو کئی سال گالم گلوچ کرنے والا شخص کون تھا؟

اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے تضحیک آمیز رشتے میں رہنے کے انکشاف کے بعد سوشل میڈٰیا پر صارفین نے مختلف شخصیات کے نام لینا شروع کر دیئے ہیں، بعض صارفین کے نزدیک عائشہ عمر اداکار سکندر رضوی کی بات کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شخصیت اداکار سکندر رضوی نہیں ہیں بلکہ ان کے ایک رشتہ دار تھے، جوکہ میڈیا پر بالکل نہیں آئے اور نہ ہی ان کو کوئی جانتا ہے۔
فریحہ الطاف کو دیئے گئے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف نام زیر گردش تھے، یہ افواہیں اتنی بڑھ گئیں کہ عائشہ عمر کو وضاحت جاری کرنی پڑی۔ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’وضاحت کر رہی ہوں کہ میں نے فریحہ الطاف کے ساتھ پوڈکاسٹ میں جس فرد کا ذکر کیا تھا وہ سکندر رضوی بالکل نہیں ہیں، مزید لکھا کہ وہ شخص خاندانی دوست تھا جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں، برائے مہربانی اس سے سکندر یا ان کے خاندان کو نہ جوڑیں۔
خیال رہے دو روز قبل عائشہ عمر نے ماضی کے ایک رشتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میری تقریباً اس سے شادی ہی ہوگئی تھی۔ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ کیا اب تک آپ کی منگنی بھی نہیں ہوئی؟ میں انہیں کہتی ہوں کہ وہ خاندانی معاملہ تھا اور بات بھی پکی ہوگئی تھی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی ہیں، مجھے اس رشتے سے پیچھا چھڑانے میں بہت عرصہ لگا کیونکہ مجھے لگا کہ وہ ٹھیک ہوجائے گا اور میں اُسے کسی طرح ٹھیک کر لوں گی، آٹھ سال بعد بھی جب سب ٹھیک نہیں ہوا، اس رشتے میں جسمانی تشدد بھی تھا تو میں اُس رشتے سے باہر نکل آئی۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے شخص سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں پر وضاحت پیش کی ہے، حال ہی میں عائشہ عمر نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال تک ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جو انہیں دن رات گالیاں دیتا تھا تاہم جب بات جسمانی تشدد پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص سے ہر قسم کا تعلق ختم کر دیا۔
اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ان کا نام مرحوم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی سے جوڑنے لگے، ماضی میں اکثر عائشہ کا نام سکندر کے ساتھ جوڑا جاتا رہا لیکن اداکارہ نے اس کی سختی سے تردید کی ہے، عائشہ عمر نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے خاندان کو شامل نہ کیا جائے۔
