اظہر محمود عبوری ریڈ بال کوچ مقرر، معاہدہ اپریل 2026 تک برقرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اظہر محمود کو عبوری ریڈ بال کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس ذمہ داری پر کام جاری رکھیں گے۔

اظہر محمود، جو ماضی میں قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، طویل عرصے سے ٹیم کی اسٹریٹجک کور کا اہم حصہ رہے ہیں۔ تاہم، مائیک ہیسن کے بطور ہیڈ کوچ تقرر کے بعد وہ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ نہیں رہے اور حالیہ بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بھی شامل نہیں تھے۔

ایشیا کپ کا 10ستمبرسے یو اے ای میں شروع ہونےکاامکان

پی سی بی کے مطابق، اظہر محمود کا معاہدہ اپریل 2026 تک ہے، جس دوران پاکستان کو دو اہم ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہیں۔

Back to top button