ایشیا کپ کا 10ستمبرسے یو اے ای میں شروع ہونےکاامکان

ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 10ستمبر سے شروع ہونےکاامکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، جس سے شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

یاد رہے کہ پاک-بھارت کشیدگی کے باعث اس ٹورنامنٹ پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، اور بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئندہ بھارت کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے گروپ میں شامل نہیں ہوگا۔

تاہم، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے ابتدائی طور پر اپنی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایشیا کپ کی حتمی تاریخ اور میزبان مقام سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

ایشین کرکٹ کونسل کی اہم میٹنگ جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، جس میں تمام تفصیلات طے کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس رہے گی، تاہم سیکیورٹی اور سیاسی وجوہات کے پیش نظر میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے، اور ممکنہ طور پر ایونٹ 12 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔

Back to top button