کراچی میں بارش کے بعدڈینگی وبا پھیلنےکاخدشہ

کراچی میں بارش کے بعد ڈینگی کا خطرہ، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے پانی نے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھا دیے ہیں، جس پر محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
شہرقائدکے مختلف علاقوں جیسے گارڈن، لسبیلہ، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور رنچھوڑ لائن میں بارش کے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں، جو مچھر افزائش کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان مقامات پر کھڑا پانی اب بیماریوں، خصوصاً ڈینگی، کا خطرہ بڑھا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق 60 فیصد یا اس سے زائد نمی اور 26 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جاتا ہے۔