چین نے 93ہزارمیگاواٹ سولرپینلزلگانےکاریکارڈبناڈالا

چین نے صرف ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کیلئےسولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

امریکی تحقیقی ادارے ایشیا سوسائٹی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق چین نے صرف مئی 2025 کے مہینے میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز نصب کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ حیران کن طور پر یہ رفتار اتنی تیز رہی کہ ہر سیکنڈ میں 100 پینل نصب کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ صلاحیت پولینڈ میں پیدا ہونے والی بجلی کے برابر ہے۔ مقابلتاً پاکستان کا قومی پاور سیٹ اپ تقریباً 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی استطاعت رکھتا ہے۔

چین نے صرف سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ساتھ ہی 26 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے والی 5,300 ونڈ ٹربائنیں بھی نصب کیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین میں قابلِ تجدید توانائی کا ایک خاموش انقلاب آ چکا ہے، جو نہ صرف سستی بجلی فراہم کر رہا ہے بلکہ دنیا بھر میں توانائی کے شعبے میں تبدیلی کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو رہا ہے۔

Back to top button