وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کو منتقل کرنے پر غور

 

 

 

وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد بیشتر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں، اس لیے امدادی پروگراموں کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومتوں کو ادا کرنی چاہئیں۔

وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی ہے تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کےبعد ہی کرے گی۔

کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیر غور نہیں۔

Back to top button