قوم دشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملانے کیلئےپُرعزم ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پُرعزم ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کےسفارتی محاذ پر  پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور فائرنگ کےتبادلےمیں 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور  شہداء کےلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدلانہ فعل سےواضح ہوا کہ عالمی سطح کےسفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔

 

Back to top button