اداروں سے کہتا ہوں عمران خان آنے والا ہے، روک سکوتو روک لو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورتحریک انصاف کے اتحاد ی شیخ رشید نے کہا ہے کہ سب اداروں سے کہتا ہوں عمران خان آنے والا ہے، روک سکوتو روک لو۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں انکا کہنا تھا عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ چور و ڈاکو حکومت میں آنے کے بعد اپنے کیس ختم کرنے کے لیے مصروف ہیں جبکہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

انکا کہناتھا قومی سلامتی کے ادارے اور اثاثے قوم کے ساتھ ہوتے ہیں اور قوم عمران خان کے ساتھ ہے، آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے چور اور ڈاکوں نہیں۔

شیخ رشید نے کہا دنیا کا سب سے بڑا چور نواز شریف ہے، عمران خان جب وزیراعظم تھا 6 فیصد ترقی ہو رہی تھی، سب اداروں سے کہتا ہوں روک سکوتو روک لو عمران خان آنے والا ہے۔

سینئر صحافی طلعت اسلم انتقال کر گئے

قبل ازیں ایک ٹویٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی، یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے، ن اور ش آمنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

Back to top button