سینئر صحافی طلعت اسلم انتقال کر گئے

سینئر صحافی اور ’دی نیوز‘ کے ایڈیٹر طلعت اسلم 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم نے دہائیوں پر محیط صحافتی کیریئر میں انہوں نے متعدد انگریزی اخباروں اور میگزینوں میں بحیثیت صحافی اور ایڈیٹر کام کیا۔

طلعت اسلم کی موت پر متعدد پاکستانی صحافیوں اور سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا ایک ٹویٹ میں سینیئر صحافی کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طلعت اسلم کے ساتھ انگریزی میگزین ’ہیرلڈ‘ میں کام کیا تھا اور وہ ان کے دوست تھے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے طلعت اسلم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

عمران خان کی جنونیت انہیں کہاں پہنچانے والی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تعزیتی بیان میں طلعت اسلم کی ’آزادی صحافت، اقلیتوں اور حقوق نسواں کی عوامی آگاہی‘ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

صحافی سبوخ سید نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’طلعت اسلم صاحب نے 67 برس کی عمر گزاری، سیکھنے سکھانے میں ان کا کوئی مماثل نہیں تھا۔‘

Related Articles

Back to top button