بشریٰ بی بی کی طبیعت ناسازی پر ڈاکٹرز کامعائنہ ،فٹ قرار دیدیا

بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز،سینے میں جلن،درد کی شکایات،ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد فٹ قرار دیدیا۔

ڈاکٹرز نےمزید  تسلّی کے لئے پمز کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز بشمول ماہر امراض دل سے معائنہ کا مشورہ دیا۔پمزڈاکٹرز  کی ٹیم نے رات گئے  بنی گالہ میں بشری بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے بشری  بی بی  کو مکمل فٹ قرار دے کر صرف کھانے میں اِحتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔

Back to top button