بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں ملاقات کی، جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی۔
بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں، پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھے گھنٹے تک روکا گیا، پی ٹی آئی وکلاء شیر افضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کو اجازت نہ مل سکی، وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے سابق وزیر اعظم کو
سول جج کی اہلیہ کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد
لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔
