فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ، سگریٹ کی فروخت میں 50 فیصد کمی

سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ سے قانونی فروخت میں 50فیصد کمی آگئی۔

ڈائریکٹر فنانس فلپ مورس(پاکستان) لمیٹڈ محمد ذیشان کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں غیرقانونی تجارت سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام اشد ضروری ہوچکی ہے۔ حکومت ٹیکس ادا کرنے والی منظم صنعت کو سازگار ماحول فراہم کرکے معاشی بحران سے نکالنے کی کوششوں کو نتیجہ خیز بناسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال تین مرتبہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا۔ جون اور اگست میں ملاکر 25 فیصد جبکہ فروری میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اس اضافہ سے سگریٹ پر ایکسائز 200 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سگریٹ کی قانونی فروخت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان مرکزی یونین پان سگریٹ مشروب ریٹیلرز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کردہ ہنگامی خط میں قانونی سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ سے پان سگریٹ ریٹیلرز پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

کرائے داروں نے انتقامی طور پر گیس، بجلی اور پانی ضائع کر دیا

Back to top button