عمران خان،بشریٰ بی بی کی قیدتنہائی کاکیس:عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی قید تنہائی متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ سے تفصیلی رپورٹ اور جیل ریکارڈ طلب کر لیا۔
عمران خان اور بشری بی بی کی قید تنہائی متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریڈنٹ اڈیالہ سے تفصیلی رپورٹ اور جیل ریکارڈ طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں ؟ رپورٹس آنے کے بعد عدالت ہے کرے گی ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جیل میں کیسی حالت ہے ؟ سپریڈنٹ رپورٹ جمع کروائے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کیا سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، اس متعلق بھی رپورٹ دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ قید تنہائی کے الزامات میں کتنی صداقت ہے ؟ تفصیلات جمع کرائیں، قابل سماعت ہونا اور کیس کے میرٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد فیصلہ ہو گا، قید تنہائی متعلق تفصیلی رپورٹ اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ جمع کروائے۔
کس قانون کے تحت کتنے عرصے کے لیے کن حالات میں قید تنہائی میں رکھا گیا رپورٹ دیں، جیل ریکارڈ ، رجسٹر ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات دو قیدیوں کے حوالے سے ساتھ لیکر آئندہ سماعت پر آئیں ، آئی جی جیل خانہ جات سپریڈنٹ جیل لیول کا افسر آئندہ سماعت پر عدالت پیش کریں، ایسا افسر عدالت کے سامنے پیش ہو جس کو کیس کے حالات و واقعات متعلق آگاہی ہو۔
