چیمپنئزٹرافی،آئی سی سی کا پی سی بی پرسٹیڈیمز کی حوالگی کیلئےدباؤ

آئی سی سی نے چیمپنئزٹرافی کی تیاریوں کیلئے اسٹیڈیمز کا چارج سنبھالنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا۔
آٹھ فروری سے شروع ہونے والے تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کے بعد پاکستان کے اسٹیڈیمز چیمپئنز ٹرافی کیلئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے۔نیا اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم 11 فروری کو آئی سی سی کے حوالےہو گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 12 اور 14 فروری کو میچز ہونا ہیں،15 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی آئی سی سی کے پاس چلا جائے گا۔
اسٹیڈیمز کےچارج سنبھالنے کے بعدآئی سی سی اسٹیڈیم میں اپنے معاملات ختم کرے گی،آئی سی سی سے پی سی بی نے مزید مہلت دینے کی کوئی درخواست کی نہ آئی سی سی نے مہلت دی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیمز کے حوالے سے تمام معاملات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہیں،آئی سی سی نے اسٹیڈیمز کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں کیا،آئی سی سی ایونٹ سے قبل میزبان ملک کے میچز وینیوز پر ہونا معمول کی بات ہے۔