چین کا امریکا اور ایران کے مابین مفاہمتی یاداشت،مذاکرا ت کاخیرمقدم

چین نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی عبوری مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن اور استحکام کیلئےایک مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
چینی حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد اور اس کے تحفظ کیلئےتمام متعلقہ فریقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمت نے ایک ’مثبت پیغام‘ دیا ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی راہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

گو جیاکون نے واضح کیا کہ بیجنگ ایران کی خودمختاری، قومی سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق چین اس بات کا بھی حامی ہے کہ ایران اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنائے۔
چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتکاری، باہمی احترام اور علاقائی تعاون ناگزیر ہیں۔ بیجنگ کا مؤقف ہے کہ تمام تنازعات کو مذاکرات اور سیاسی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔