کالم نگار عطا الحق قاسمی،جنگ گروپ کو 1ملین ہرجانہ اداکرنےکاحکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نےجھوٹا کالم لکھنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عطا الحق قاسمی، جنگ گروپ کو 1 ملین کا ہرجانہ شیر افگن کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ کالم لکھنے والے عطا الحق قاسمی 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں گے،جنگ گروپ، میر شیک الرحمان بقیہ 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں گے، عطا الحق قاسمی اور جنگ گروپ جنگ اخبار میں معذرت چھاپنے کے پابند ہوں گے۔
فورسزپرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے،اسحاق ڈار
واضح رہے کہ عطا الحق قاسمی نے یکم مئی 2008 کو چھپنے والے کالم میں شیر افگن پر الزامات عائد کیے تھے۔کالم میں کہا گیا تھا کہ 1999 میں شیر افگن پاکستانی سفارتخانے کی عمارت 34 ملین میں بیچنا چاہتے تھے۔