مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پرمشتمل کور گروپ قائم کردیا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی، انڈسٹریز پروڈکشن توانائی کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریوں پر مشتمل کور گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکورٹی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی سمری اجلاس میں پیش کی۔
اعلامیہ کے مطابق نیکسٹ جنریشن موبائل براڈبینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکڑم جاری کرنیکی منظوری دی گئی۔ ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی
روس سےایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کادوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا
گئی ہے۔
