پنجاب کابینہ کا سوسائٹیز میں مقیم مافیاز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں مقیم مافیاز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ راولپنڈی میں بلائے گئے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے کاروبار اور دیگر بزنسز کیلئے این او سیز کے اجرا کو آسان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں۔

اجلاس میں کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی

فیض  آباد دھرنامعاہدے میں فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے

بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

Back to top button