فیصل واوڈا نے نوازشریف کو پاکستان نہ آنے کامشورہ دیدیا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا۔انکاکہنا تھاکہ ن لیگ کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیاہے۔نوازشریف کو واپس نہیں آنا چاہیے ،مریم نوازکے لاہور شاہدرہ کے جلسے میں 500لوگ بھی نہیں آئے تو نوازشریف کے استقبال کیلئے 5لاکھ لوگ کیسے مینارپاکستان آئیں گے۔موجودہ حالات و واقعات ایسے ہیں کہ جنوری کے آخرتک انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔
