وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیاگیا۔وائس ایڈمرل نویداشرف کو 7اکتوبر 2023کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔اور تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیا ز(ملٹری) اورتمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔
