فیض آباد دھرنامعاہدے میں فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے

سابق وزیر احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں فیض حمید اصرارکرکے شامل ہوئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنا معاہدے میں اُس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میں اس کے حق میں نہیں تھے کہ فیض حمید اس معاہدے پر دستخط کریں مگر فیض حمید نے اصرار کیا کہ اگر انہوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تو تحریک لبیک اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ نواز شریف 21 اکتوبرکوپاکستان آرہے ہیں، ماضی میں بھی دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوچکے ہیں، الیکشن کوملتوی کرنے سے بےیقینی پیدا ہوگی، الیکشن تاخیر کا شکار ہونگے تو مزید شکوک پیدا ہونگے۔چاہتے ہیں الیکشن وقت پرہوں، ماضی میں روایت رہی ہے کہ الیکشن اتوارکے دن ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کی انتخابات سے متعلق اپنی اپنی رائے ہے۔
