انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا،امریکہ

امریکا کاکہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کیساتھ کثیرالجہتی فورمز پرتعاون جاری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان سےتعاون جاری ہے، ان میں دہشتگرد گروہوں کی فہرست اور عالمی حکمت عملی سمیت متعدد امور شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں بہتری کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان میں خود کش حملے کی مذمت کی جبکہ اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما قتل معاملے میں امریکا کینیڈا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔ بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

Back to top button