توہین الیکشن کمیشن کیس،فواد چودھری کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 23اکتوبر کو دلائل طلب کر لئے۔وکیل فیصل چودھری کے ذریعے دائر بریت کی درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ فواد چودھری کیخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایاگیا ہے۔مقدمے میں کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات کااطلاق ہوتاہے۔

وکیل کے مطابق چالان میں بنیادی نوعیت کے  ثبوت بھی نہیں حاصل کئے جا سکے۔مدعی الیکشن کمیشن  کاملازم ہےاس کے اپنے بیان کو سپورٹ کرنے کیلئے اس کابیان تک شامل نہیں کیاگی۔

 استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس میں بریت کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے فواد چودھری کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Back to top button