عالمی بینک نے ٹیکس دہندگان بڑھانے سمیت دیگر اہم مطالبات کردیئے

عالمی بینک نے پاکستان ریونیو ریززپروگرام کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوجائیداد کی خرید وفروخت پرٹیکس کیلئے نیا ویلیو ایشن ٹیبل متعارف کروانے ،ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے،آڈٹ کامعیار بہتر بنانےاورریئل ٹائم ڈیٹاشیئرنگ کیلئے پوائنٹ آف سیل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروانے سمیت دیگر اہم مطالبات کردیئے ہیں۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی بینک نے پاکستان ریونیو ریزز پروگرام کے تحت طے کردہ اہداف کے حصول اور ڈسبرسمنٹ لینڈنگ انڈیکیٹرز(ڈی ایل آئیز)کے جائزہ بارے ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات مکمل کرلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے مشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے درمیان مذاکرات کا حتمی دور جمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہوا، مذاکرات میں ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو پالیسی،آڈٹ، ڈیجٹائزیشن، ریفامز اینڈ آٹومیشن سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے شریک ہوئے۔عالمی بینک کا پاکستان ریونیو ریززپروگرام دسمبر 2024 میں مکمل ہونے جارہا ہے اور اس جائزہ کی تکمیل کے بعد پاکستان کو عالمی بینک سے پاکستان ریونیو ریزز پروگرام کے تحت اگلی قسط ملے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
