کرونا نے مزید 32 افراد کی جان لے لی

عالمی وبا کرونا وائرس کی پانچویں لہر کے شدید وار، مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 55202 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5327 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد رہی، ملک میں 1500 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے اور کرونا سے اموات کی تعداد 29301 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 تک پہنچ چکی ہے۔
’’دال مونگ‘‘ کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر کا موثر علاج
24 گھنٹوں کے دوران 3665 افراد کرونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 390 ہو گئی ہے۔
