ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب، امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 7.22 فیصد کی کمی دیکھی گئی، اور یہ کم ہو کر 68.51 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
ایران اسرائیل جنگ بندی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ پاکستانی وقت کے مطابق، ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں دونوں فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔