اداکارہ درفشاں کی زندگی کی پہلی محبت کون تھا؟

مختصر عرصے میں نام بنانے والی معروف اداکارہ درفشاں نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں او لیول مکمل کر رہی تو گلوکار عاطف اسلم کے گانے بڑے شوق اور دل سے سنتی تھی کیونکہ وہ میرے کرش تھے لیکن ان کی شادی کی خبر نے میرا دل توڑ دیا تھا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں پہچان رکھنے والی اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ جب عاطف اسلم کی شادی ہوئی تھی تو ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔ ایک نجی ٹی وی پر پروگرام کے دوران اینکر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ پہلی بار آپ کا دل کب ٹوٹا تھا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں گلوکار عاطف اسلم کو بے حد پسند کیا کرتی تھیں اور جب ان کی شادی ہو گئی تو دل ٹوٹ گیا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عاطف اسلم پر بہت بڑا کرش تھا، میں انہیں اتنا پسند کرتی تھی کہ ہر وقت عاطف کے گانے سنتی تھی اور میں ان ہی سے متعلق گفتگو کیا کرتی تھی، میری بہن اب بھی مجھے کہتی ہے کہ آپ نے کبھی اس بارے میں عوامی طور پر بات نہیں کی۔
در فشاں سلیم نے مزید بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میری عاطف اسلم سے ملاقات ان کی شادی کے دو دن بعد ہوئی، وہ میری گلوکار سے پہلی ملاقات تھی، اس وقت میں رو رہی تھی، تب میری عمر اتنی زیادہ نہیں تھی اور میں او لیولز کررہی تھی۔خیال رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کی شادی مارچ 2013 میں سارا بھروانا سے ہوئی تھی۔
اداکارہ درفشاں نے کہا کہ مجھ میں اور میری چھوٹی بہن میں سات سال کا فرق ہے، میری عمر 27 سال ہے اور بہن رامین 20 سال کی ہے اب وہ مجھ سے زیادہ میچور ہوچکی ہے اور مجھے ایڈوائس دے رہی ہوتی ہے اور ہم دونوں آپس میں کپڑے بھی شیئر کرتے ہیں۔
درفشاں نے کہا میں ایکٹر بچپن سے بننا چاہتی تھی لیکن میرے ماں باپ نے میری پڑھائی پوری کرائی، مجھے وکیل بننے کا بھی جنون تھا اس لیے میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔درفشاں نے کہا میں کنجوس نہیں ہوں لیکن اپنے بجائے دوسروں کے اوپر خرچ کرنا پسند کرتی ہوں، جب تک ایک سوٹ 20 بار نہ پہن لوں نیا نہیں لیتی۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے اپنی ساری آن لائن شاپنگ ایپ اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
